بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو اب تک 48 ملین ویوز اور کمنٹس مل چکے ہیں
بار بی کیو ان لذیذ کھانوں میں سے ایک ہے جو عالمی سطح پر تقریباً ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے تاہم ایک حالیہ بار بی کیو کی ویڈیو اپنی متنازع تکنیک کو لے کر کافی وائرل ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیف میٹ کوپر نامی صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک خاتون کو بار بی کیو گوشت پر مصالحہ لگانے کیلئے جھاڑن کا استعمال کرتے دکھایا گیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا ہوا تھا کہ یہ جھاڑن وسیع پیمانے پر ڈشز پکانے کیلئے خصوصاً بنائے گئے ہیں اور صحت کے لحاظ سے محفوظ ہیں۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 48 ملین ویوز اور تبصرے مل چکے ہیں جن میں حیرت اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ صحت کے حوالے سے محفوظ نہیں ہے اور یہ جھاڑن کبھی صاف نہیں کی جاتی۔ اس جھاڑن میں جراثیم جمع ہوتے رہتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کھانے پر استعمال کے لیے موزوں نہیں ہو سکتا۔ یہ بالکل ایسا ہی ہوگا جیسے کھانے پکانے کیلئے پکوان تیل کے بجائے صنعت میں استعمال ہونے والا تیل استعمال کیا جائے۔