ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا

بھارت چابہار بندرگاہ کو جدید بنانے کے لیے 370 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا


ویب ڈیسک May 14, 2024
فوٹو: غیرملکی میڈیا

ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے (شاہد بہشتی ٹرمینل) کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پیر کو تہران میں بھارت کے وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سربانند سونووال اور ان کے ایرانی ہم منصب مہرداد بازرپاش کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت چابہار بندرگاہ کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک آلات کی فراہمی میں 120 ملین ڈالر جبکہ ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کے لیے 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کو ممبئی میں کہا کہ طویل مدتی معاہدہ ایران کی اسٹریٹجک چابہار بندرگاہ میں زیادہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔

بھارت چابہار بندرگاہ کو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان پہنچانے کے راستے کے طور پر نقل و حمل کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں