کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت شہری کا انوکھا طریقہ

کشتی کو چھپانے کے لیے اسی کشتی کی تصویر اپنی باڑ پر پینٹ کروادی


ویب ڈیسک May 16, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک شہری کو پولیس کی جانب سے اپنی کشتی کو پڑوسیوں کی نظروں سے چھپانے کا حکم ملنے کے بعد ایک انوکھا آئیڈیا آیا، اس نے اصل کشتی کو چھپانے کے لیے اسی کشتی کی تصویر اپنی باڑ پر پینٹ کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اینٹین نامی شہری کو حکومتی اہلکاروں کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنی کشتی کو پڑوسیوں کی نظروں سے اوجھل رکھنے کیلئے اس کے آگے باڑ لگائیں۔ شہری نے ہدایت میں سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک فنکار کی خدمات حاصل کیں اور اسے اس باڑ پر کشتی کی حقیقت پسندانہ تصویر پینٹ کرنے کا کہا۔

اہلکاروں نے پڑوسیوں کی نظروں سے کشتی کو چھپانے کے لیے 6 فٹ کی باڑ لگانے کا حکم دیا تھا۔ ایٹین نے حکم تعمیل کی تاہم حکم میں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا کہ باڑ پر کو کیسے 'سجایا جائے'۔ اسی سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اینٹین نے ایک مقامی فنکار حنیف پنی سے کہا کہ وہ ایسی پینٹنگ بنائیں جس سے ایسا لگتا ہو جیسے باڑ موجود ہی نہ ہو بلکہ کشتی واضح لگے۔

شہری نے مقامی خبروں کو بتایا کہ میں اصول توڑنے والا نہیں ہوں لیکن میں حکومتی ہدایت کو مزاحیہ اور تخلیقی رنگ دینا پسند کرتا ہوں۔ دوسری جانب باڑ کو پینٹ کرنے والے حنیف نے کہا کہ میں خالی عوامی جگہوں پر آرٹ بنانے کا بہت بڑا حامی ہوں۔ جب سے کشتی کی تصویر وائرل ہوئی ہے دیگر کشتی کے مالکان نے مجھ سے رابطہ کیا ہے کہ وہ ان کے لیے بھی ایسا ہی کچھ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں