بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے


ویب ڈیسک May 16, 2024
نیپرا درخواست کی سماعت 23 مئی کو کرے گا:فوٹو:فائل

حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں