کرغستان ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی خبر درست نہیں بشکیک داخلہ امور سربراہ

ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، حکام


ویب ڈیسک May 18, 2024
مقامی طلبا نے ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا،حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے داخلی امور کے سربراہ نے طلبہ کے درمیان تصادم میں جانی نقصان کی اطلاعات کی تردید کردی۔

بشکیک کے داخلی امور کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ 13 مئی کو یونیورسٹی ہاسٹل میں مقامی اورغیرمقامی طلبا کے درمیان تصادم ہوا۔ جھگڑے میں ملوث 3 غیر ملکی طلبا کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے پر بشکیک شہر کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کے جھگڑے میں ہلاکتوں کی خبریں جھوٹی ہیں۔ واقعہ کے خلاف مقامی طلبا نے احتجاج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ حراست میں موجود طلبا کے معافی مانگنے کے باوجود مظاہرین نے منشتر ہونے سے انکار کیا تاہم مذاکرات کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔

بشکیک حکام کا مزید کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں