ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 19 مئ 2024
عمران خان کپتان، سچن، رکی پونٹنگ، سعید انور، وسیم اکرم بھی پلئینگ الیون کا حصہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

عمران خان کپتان، سچن، رکی پونٹنگ، سعید انور، وسیم اکرم بھی پلئینگ الیون کا حصہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا۔

مقامی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے “دوسرا” کے موجد سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹرز اپنے وقت سے 40-50 سال آگے کی کرکٹ کھیل کرگئے۔

اس بعد مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو رکھوں گا اور چوتھا نمبر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ووین رچرڈز کو دوں گا جن کے بغیر یہ اسکواڈ ادھورا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

سابق کرکٹر نے پانچویں نمبر پر انہوں نے پاکستان کے ظہیر عباس اور چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ سوبرز کو رکھا، ایڈم گلکرسٹ ساتویں نمبر پر ہوں گے جبکہ پاکستان واحد ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان ٹیم کے کپتان اور تیز گیندباز کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا

بولرز کے انتخاب میں پہلا نمبر وسیم اکرم، پھر وقار یونس اور آخری میں سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔