ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 19 مئ 2024
پی سی بی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹوں پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی (فوٹو: پی سی بی)

پی سی بی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹوں پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی (فوٹو: پی سی بی)

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گردش ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور اِن کنڈیشنز کا ویسٹ انڈین کرکٹر کو اندازہ جسکی وجہ سے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

قبل ازیں سال 2022 ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور ٹیم کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔