100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان

یہ دنیا بھر کے سِکوں کا اب تک مارکیٹ میں آنے والا قیمتی ترین مجموعہ ہے


ویب ڈیسک May 20, 2024
[فائل-فوٹو]

100 سال قبل انتقال کرجانے والے ڈنمارک کے ایک شہری کا 20 ہزار نایاب سِکوں کا مجموعہ نیلامی کیلئے رواں سال پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 60 ملین پاؤنڈز تک پہنچ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدی قبل انتقال کرجانے والے لارس ایمل برون ڈیری کا کاروبار کرتے تھے۔ مرنے سے پہلے انہوں نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ 20 ہزار سِکے جو انہوں نے اپنی زندگی میں جمع کیے ہیں اسے 100 سال تک محفوظ رکھا جائے گا، اس کے بعد اسے فروخت کیا جائے گا۔

اب ایک صدی سے زائد وقت گزر جانے کے بعد، نیویارک میں موجود ایک نیلام گھر اسٹیک بوورز نے اسے نیلام کرنے کا اعلان کردیا ہے جو رواں سال موسم خزاں میں ہوگی۔

نیلام گھر نے کہا کہ یہ دنیا کے سِکوں کا اب تک مارکیٹ میں آنے والا قیمتی ترین مجموعہ ہے۔ 1800 کی دہائی میں لارس ایمل برون نے ڈیری کا بہت بڑا کاروبار شروع کیا تھا جس سے اُنہوں نے کافی دولت کمائی۔

انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ ڈنمارک، ناروے اور سویڈن سے سِکے، تمغے اور بینک نوٹ جمع کرنے کا شوق بھی پورا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں