دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
سینڈویچ کی پیمائش صرف 16 ملی میٹر بائی 15 ملی میٹر ہے
فروزن فوڈز کے ایک امریکی برانڈ، برڈز آئی نے مینی ایچر آرٹسٹ ناڈیا میکاکس کی مدد سے دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برڈز آئی اور ناڈیا میکاکس کے اشتراک سے تیار کردہ سینڈویچ کو بنانے میں 100 گھنٹے سے زائد وقت لگا ہے جو کہ ایک سینٹی میٹر سے بھی چھوٹاہے۔
اس سینڈویچ کی پیمائش صرف 16 ملی میٹر بائی 15 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا لمبائی 8 ملی میٹر ہے اور وزن تقریباً ایک مٹر کے دانے کے برابر ہے۔
ناڈیا نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک مشکل چیلنج تھا۔ اس سینڈوچ کا سائز چار چھوٹے سکوں جتنا بھی نہیں ہے جو ایک دوسرے کے اوپر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس میں رکھے مچھلی کے انتہائی چھوٹے ٹکڑوں کی پیمائش 5 ملی میٹر بائی 11 ملی میٹر ہے۔
سینڈوچ کی ڈبل روٹی چکنی مٹی سے بنائی گئی ہے جبکہ اسے چمکدار بنانے کیلئے اس کے اوپر مکھن کی ایک لیپ لگائی ہے۔ اسکے علاوہ اس کے اندر سلاد کے پتے کا ٹکڑا بھی رکھا ہے اور مچھلی کے ٹکڑے کے ساتھ کیچپ کی ایک بوند۔
برڈز آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے قبل دنیا کا سب سے بڑا فش فنگر سینڈوچ بنایا تھا ہے۔ اور اب ناڈیا کی مدد سے ہم نے دنیا کا سب سے چھوٹا فش فنگر سینڈویچ تیار کیا ہے۔