ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل لی گئی ایرانی صدر کی تصویر منظرعام پر

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2024
ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے, فوٹو: فائل

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے, فوٹو: فائل

تہران: آذربائیجان سے واپس آتے ہوئے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبدالہیان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر ایرانی صوبے تبریز جاتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ تمام لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انھیں کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اس تصویر میں وہ چند لمحوں بعد پیش آنے والے حادثے سے بے خبر مکمل طور پر مطمئن اور پُرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ان کی زندگی کی آخری تصویر ہے۔

Irani president last pic

خیال رہے کہ روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو 2 ماہ کے لیے ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا جس کے بعد ملک کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Iran president died in helicopter crash

جب کہ یہ وہ تصویر جب ایرانی صدر اپنے آزربائیجانی ہم منصب کے ساتھ ڈیم کا دورہ کر رہے تھے۔ کسی بھی سربراہ مملکت کے ساتھ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یہ آخری تصویر ثابت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔