چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم

چیف جسٹس کی خواہش پر قلم باب کعبہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی منظوری دے دی گئی


ویب ڈیسک May 20, 2024
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے چیف جسٹس کو تحفہ دیا تھا:فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی جانب سے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کو قلم باب کعبہ کا قیمتی تحفہ دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے قلم باب کعبہ کو توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے توشہ خانہ سے قلم باب کعبہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

سیکرٹری چیف جسٹس نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں خط لکھا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد قلم باب کعبہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے 8 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات میں انہیں یہ تحفہ دیا تھا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے بھی قلم سپریم کورٹ میوزیم میں عوامی نمائش کے لیے رکھنے کی منظوری دی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں