انسانی تاریخ کا امیر ترین شخص کون تھا
حیرت انگیز طور پر مصر میں جتنے بھی قدیم مجسمے ملے ہیں ان میں سب سے زیادہ مجسمے اسی فرعون کے ہیں
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نوعِ انساں کی پوری تاریخ میں امیر ترین شخص کون گزرا ہے اور وہ آخر دِکھنے میں کیسا تھا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے ایک گرافک ڈیزائنر نے اس سوال کا جواب فرعون توتنخمون (Tutankhamun) کے دادا، امینہوٹپ (Amenhotep) سوئم کے چہرے کو جدید سافٹویئر کی مدد سے تیار کرکے دے دیا ہے۔
امینہوٹپ کا دور 3,400 سال پرانا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مصر میں جتنے بھی قدیم مجسمے ملے ہیں ان میں سب سے زیادہ مجسمے اسی فرعون کے ہیں تاہم اس کے چہرے کے خدوخال کا آج تک ٹھیک طریقے سے اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔
امینہوٹپ سوئم کے چہرے کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے گرافکس ڈیزائنر سسیرو موریس نے سب سے پہلے ممی کے ڈیٹا اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کھوپڑی کی تصویر تیار کی جس کے بعد اس نے اس کی ناک، کان، آنکھوں اور ہونٹوں کے طول و عرض اور پوزیشن کا تخمینہ لگاکر انہیں ازسرنو تشکیل دیا۔
تاریخ کے امیر ترین شخص کے چہرے کو زندہ کرنے والے سسیرو موریس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے تو یہ مینہوٹپ سوئم کے چہرے کا پہلا اور حقیقت پسندانہ نقشہ ہے۔