ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی امریکا

ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 21, 2024
ایران پر عائد پابندیاں جاری رہیں گی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر امریکی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ ایرانی عوام کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا، اس موقعے پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی تاہم مدد فراہم کرنے کی تفصیلات بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

امریکی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے اپنے طیاروں کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں