گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا چار افسران معطل

انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو گندم درآمد اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی


ویب ڈیسک May 21, 2024
فوٹو فائل

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی پر ساری ذمہ داری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے بنائی جانے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

مزید پڑھیں: گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم

رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دے دی جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چار افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم نے چاروں افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ

وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارش پر سابق وفاقی سیکریٹری محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دے دی۔

اسے بھی پڑھیں: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب

اُدھر محکمہ خوراک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے بیس افسران کو غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ 42 فلور ملزم پر بھاری جرمانے اور کچھ ملز کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں