پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2024
فوٹو: کرک انفو

فوٹو: کرک انفو

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر ہونے والا میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔