وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 7جون چین کا دورہ کریں گے
چارہ روزہ دورے میں ایم ایل ون، سی پیک فیز ٹو اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف 4سے 7جون تک چین کا دورہ کریں گے، دورے میں ایم ایل ون، سی پیک فیز ٹو اور دفاعی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے میں ایم ایل ون، سی پیک فیز ٹو اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم کی قیادت میں وفد چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور دیگر قیادت سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔