کراچی کیلیے بجلی 1069 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے


ویب ڈیسک May 24, 2024
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے رائے مانگ لی:فوٹو:فائل

کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔

بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں