وزیراعظم سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات بجٹ کے حوالے سے مشاورت

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک May 26, 2024
(فوٹو : فائل)

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں