شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

وفاقی تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے


ویب ڈیسک May 26, 2024
فوٹو: فائل

شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول اوقات میں مزید کمی کی ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق کل سے تعلیمی ادارے 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل اوقات کار 7:30 سے 1:00 بجے تک کیے گئے تھے۔

اسی طرح، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 7 بجے کھلیں گے جبکہ پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے، مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔

پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں