دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا

جاپانی فوج سے جھڑپ کے بعد امریکی آبدوز اپنے 79 افراد پر مشتمل پورے عملے کے ساتھ ڈوب گئی تھی


ویب ڈیسک May 26, 2024
فوٹو: لوسٹ 52 پروجیکٹ

دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ فلپائن کے سمندر سے 80 سال بعد مل گیا۔

چوبیس اگست 1944 کو یو ایس ایس ہارڈر کو ایک جاپانی آبدوز نے اس وقت نشانہ بنا کر ڈبو دیا تھا جب وہ فلپائن کو جاپانی قبضے سے آزاد کرانے کے جنگی مشن پر تھی۔

جاپانی فوج سے جھڑپ کے بعد امریکی آبدوز اپنے 79 افراد پر مشتمل پورے عملے کے ساتھ ڈوب گئی تھی۔

یو ایس ایس ہارڈر کے ملبے کی تصدیق 'لوسٹ 52 پروجیکٹ' کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بدولت ہوئی۔

کے ٹم ٹیلر کی قیادت میں اس پروجیکٹ کا مقصد دوسری عالمی جنگ کے دوران کھوئی گئی تمام 52 امریکی آبدوزوں کو تلاش کرنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس منصوبے نے پہلے ہی چھ دیگر آبدوزوں کو کامیابی سے تلاش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں