کوئٹہ مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

لیویز اہلکار شمس اللہ دوستوں کے ساتھ پکنک پر گیا تھا جہاں مسلح افراد نے قتل کردیا، پولیس


ویب ڈیسک May 26, 2024
لیویز اہلکار پکنک پر گیا تھا جہاں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا—فوٹو: فائل

دکی کے علاقے مندے ٹک کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار شمس اللہ دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے مندے ٹک نالے گیا ہوا تھا جہاں مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ لیویز اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور ان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں