منوج باجپائی کو اپنی پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا تھا اداکار نے بتادیا

اداکار کی پہلی بالی وڈ فلم ’بینڈت کوئین‘ 1994 میں ریلیز ہوئی جسے شیکھر کپور نے ہدایت کاری دی تھی


ویب ڈیسک May 26, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے اپنی پہلی فلم 'بینڈٹ کوئین' کے معاوضے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار کی پہلی بالی وڈ فلم 1994 میں ریلیز ہوئی تھی جسے شیکھر کپور نے ہدایت کاری دی تھی اور اس میں انہوں نے معاون ادکار کا کردار کیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا کہ انہیں 'بینڈٹ کوئین' میں اداکاری پر 50 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا اور چھ برس تک ہر فلم میں یہی فیس ملتی رہی۔

اداکار کے مطابق چھ برس کے بعد انہوں نے ایک فلم کی جس کیلئے انہیں ایک لاکھ پچاس ہزار معاوضہ ملا تھا۔

یاد رہے کہ منوج باجپائی اپنے شوبز کیریئر میں فلموں کی سنچری کرچکے ہیں اور حال ہی میں ان کی فلم 'بھیا جی' ریلیز ہوئی جسے شیکھر کپور نے ہی ہدایت کاری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں