سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور رہائی کا حکم

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی


ویب ڈیسک May 27, 2024
(فوٹو : فائل)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

وکیل سردار تنویر الیاس نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے۔

دوران سماعت، ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔

روبکار جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں