رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج آمنے سامنے خونی جھڑپ

مصری فوج کا ایک اہلکار جھڑپ میں مارا گیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ


ویب ڈیسک May 27, 2024
مصری فوج کا ایک اہلکار جھڑپ میں مارا گیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح کراسنگ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں مصری فوج کا ایک اہلکار مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر پر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی خیمہ بستی پر آگ و بارود کی بارش، 75 فلسطینی جھلس گئے، بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد

تاحال رفح کراسنگ پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اس معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ بھی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ رفح کراسنگ پر ایک جانب مصری فوج اپنی سرحدوں کے لیے حفاظت کے لیے موجود ہیں جہاں سے دنیا بھر سے آیا ہوا امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے رفح میں داخل ہوتا ہے۔

رفح کراسنگ کے دوسری جانب اسرائیلی فوجی تعینات ہیں جو مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کو چیک کرکے داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں