انگلش کپتان جوز بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی20 نہیں کھیلیں گے مگر کیوں
جوز بٹلر نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر فیملی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی20 نہیں کھیلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ جوز بٹلر اور ان کی اہلیہ لوئیس کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے چھٹیاں لی ہیں، وہ پیر کو ٹریننگ سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
جوز بٹلر نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
مزید پڑھیں: انگلش کپتان کے بعد دو اہم پلئیرز بھی میچز سے محروم رہ سکتے ہیں!
جوز بٹلر کی عدم موجودگی میں نائب کپتان معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے، بٹلر چوتھے اور آخری ون ڈے کے لیے بھی واپس آئیں گے یا نہیں یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 منگل کو رات 10:30 کارڈف میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر کارڈف میں بارش کا 92 فیصد تک امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش کپتان کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں؟ مگر کیوں!
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
بدھ کو لیڈز میں پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے بغیر گیند پھینکے ہی ختم ہو گیا تھا۔ سیریز کا آخری میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔