پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک  منگل 28 مئ 2024
فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کارڈف میں صبح سے جاری بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مسلسل خراب موسم کے باعث ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریاں اور ردھم حاصل کرنے سے قاصر رہے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی20 میں 23 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

واضح رہے کہ بدھ کو لیڈز میں پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ سیریز کا آخری میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔