بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری اہلیہ کیساتھ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2024
منور فاروقی نے دو ہفتے قبل میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی : فوٹو : انسٹاگرام

منور فاروقی نے دو ہفتے قبل میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی : فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کامیڈین نے دو ہفتے قبل میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منور فاروقی کے ولیمے کی تقریب 26 مئی کو ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں منعقد ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کو خفیہ رکھا۔

مزید پڑھیں: بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

اب سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں اس نوبیاہتا جوڑے کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصاویر سے متعلق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تصاویر منور فاروقی اور مہہ زبین کی شادی سے قبل لی گئی تھیں یا پھر بعد میں۔

منور فاروقی اور مہہ زبین کی تصاویر پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔


View this post on Instagram

A post shared by HT City (@htcity)

یاد رہے کہ منور فاروقی نے سال 2017 میں پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 2020 میں کامیڈین اور اُن کی پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔