پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2024
کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز پی ایس ایل کے علاوہ محض 2 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں، بورڈ (فوٹو: پی سی بی)

کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز پی ایس ایل کے علاوہ محض 2 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں، بورڈ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر کو 2 لیگز کی حد کی وجہ سے مزید نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) نہیں دیا گیا، اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو محض دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہے اور کرکٹر گزشتہ برس دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: تم جوکر ہو! کیون پیٹرسن کا سابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی پر طنز

ٹی20 بلاسٹ میں اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے انکا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

فرنچائز نے انکی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔