’’ کوہلی پر تنقید! مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں‘‘

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2024
سابق کیوی کمنٹیٹر کا انٹرویو میں انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کیوی کمنٹیٹر کا انٹرویو میں انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کیوی کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول نے بتایا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کو اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعدازاں بھارتی بیٹر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر انکا اسٹرائیک ریٹ 154.70 رہا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کروں لیکن جب ایک منفی بات کرتا ہوں تو مجھے لوگ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، جو ایک منفی پہلو ہے! یہ شرم کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابراعظم کی بھی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکے اسٹرائیک ریٹ کی بھی تعریف کی تھی جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کی تھی جس پر بابر کے فینز نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔