کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5 ملین روپے کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر شرجیل میمن


ویب ڈیسک May 30, 2024
یہ بسیں 8 سال بعد سندھ حکومت کی ملکیت ہو جائیں گی، شرجیل میمن:فوٹو:فائل

سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5 ملین روپے کی منظوری دیدی۔ آٹھ سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اگلے 7 سالوں کے لیے 825 ملین روپے ہر سال دیتی رہے گی۔ اس وقت 50 بسیں 30 روٹس پر چل رہی ہیں۔ سندھ کابینہ نے کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرز قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرزایکٹ 2018 کے تحت قائم کی گئی ۔ کونسل کے چیئرمین سیکریٹری لیبر ہونگے جبکہ اراکین میں ملازمین رکھنے والے اور ملازمین کی یونین کے ممبرز بھی ہوں گے۔ کونسل گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کو رجسٹر کر کے ان کا تحفظ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں