حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا نفاذ 2 سے 20 جون تک ہوگا، سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 30, 2024
خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کر کے بے دخل کردیا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ:فوٹو:فائل

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا نفاذ 2 جون سے 20 جون تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔

مزید پڑھیں: حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹراوپراٹھا دیا گیا

 

اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکییوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائےگا۔ بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لےجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ایسے عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں