سفاری پارک میں زرافے نے 2 سالہ بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا

سیاحت کے دوران فیملی ذرافوں کو کھانا کھلاتے کھلاتے ایک زرافے کے بہت نزدیک پہنچ گئی تھی


ویب ڈیسک June 10, 2024
[فائل-فوٹو]

انٹرنیٹ پر امریکا میں ایک زرافے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس نے ٹیکساس کے سفاری پارک میں گاڑی سے 2 سال کی بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سفاری پارک میں پیش آیا جہاں ایک فیملی سیر کرنے آئی تھی۔ سیاحت کے دوران فیملی ذرافوں کو کھانا کھلاتے کھلاتے ایک زرافے کے بہت نزدیک پہنچ گئی۔

2 سالہ پیسلے ٹوٹن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ماں کی گود میں موجود تھی جب ایک زرافہ گاڑی میں موجود کھانے کے بیگ کے پاس اپنا منہ لیا اور اسی اثنا میں اس نے غلطی سے چھوٹی بچی کی قمیض دانتوں میں پکڑ لی اور اسے اٹھا لیا تاہم جلد ہی اس نے چھوڑ دیا۔


بچی کے والد جیسن ٹوٹن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم زرافوں کو کھانا کھلانے کے لیے رُکے اور میں نے گاڑی کی پچھلی جانب دیکھا جہاں پیسلے ماں کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران زرافے نے پیسلے کو پکڑ لیا۔

والد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اہلیہ اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود تھیں جب زرافے نے آخرکار اس بچی کو چھوڑ دیا اور ماں نے بچی کو پکڑ لیا۔ والد نے کہا کہ میرا دل اسی لمحے رک گیا تھا، ہم سب واقعی ڈر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں