بھارت سے شکست شوبز ستارے قومی ٹیم پر آگ بگولہ

جیتے ہوئے میچ کو ہارنا صرف ہمیں ہی آتا ہے


ویب ڈیسک June 10, 2024
شوبز ستاروں نے قومی ٹیم پر کڑی تنقید کی : فوٹو : ویب ڈیسک

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر پاکستانی شوبز ستاروں نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر اپنے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ پاکستانی شائقین مایوس ہوگئے۔

مزید پڑھیں: "کھلاڑی بھارت کیخلاف میچ کی تیاری کے بجائے بھوکوں کی طرح شاپنگ کرتے رہے"

بھارت کے خلاف آسان ہدف پورا نہ کرنے جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے مایوس نظر آرہی ہیں تو وہیں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ جیتے ہوئے میچ کو ہارنا صرف ہمیں ہی آتا ہے۔

1

گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل فضول کرکٹ، کوئی پلان ہی نہیں ہے، کرکٹ کو خدا حافظ۔


2


اداکار اسد صدیقی نے بھارت کے خلاف شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قسم سے افسوس ہی ہوتا ہے، بہت ہی خراب کرکٹ۔


3






اداکارہ حرا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹی وی اسکرین کی تصویر شیئر کی جس میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 2 گیندوں پر 12 رنز درکار تھے اور ساتھ لکھا کہ ہمیں ایسے ہی مار دو۔


4


کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے دلچسپ انداز میں قومی ٹیم کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم ہارو یا ہارو، بس ہمیں تم سے یہی امید ہے۔


5



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں