ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے، بابراعظم

ویب ڈیسک  پير 10 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

نیو یارک: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔

انہوں نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔

مزید پڑھیں؛ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری بدترین شکست، بھارت 6 رنز سے کامیاب

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں شکست دوچار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔