بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج

ویب سیریز ’شو اسٹاپر‘ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں


ویب ڈیسک June 10, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی نامور اداکار دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔

زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز 'شو اسٹاپر' کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسا دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر اسٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں۔

شو ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ نے وہ آئی پیڈ بھی ہتھیا لیا جس میں ویب سیریز کی 16 قسطیں تھیں اور اسے واپس نہیں کیا۔

پولیس کو درج شکایت کے مطابق دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے چھ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں