سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک  پير 10 جون 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، اداکار کی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز 18 جون سے ہوگا۔

فلم ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیوالا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اس کو نامور ہدایت کار اے آر مروگادوس بنائیں گے اور اسے 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ اعلان کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز فضائی مناظر سے ہوگا اور یہ سطح زمین سے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر شوٹ کیے جائیں گے۔

’سکندر‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی جس میں خاتون کا مرکزی کردار رشمیکا مندانا نبھائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔