افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا، تلاش جاری

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2024
نائب صدر کا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا:فوٹو:فائل

نائب صدر کا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا:فوٹو:فائل

لیلونگ وے: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کے لاپتا  طیارے کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائب صدر کو ساؤلوس کلاؤس کو دارالحکومت لیلونگوے سے لے جانے والا طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارے میں نائب صدر سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ملاوی کے صدرلازراس چکویرا نے بیان میں کہا کہ نائب صدر کے طیارے کی تلاش جاری ہے۔ طیارہ کو موزوزو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم خراب موسم اور حد نگاہ کم ہونے پر طیارے کو واپس دارالحکومت آنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ ریسیکو ٹیمیں طیارے کے لاپتا ہونے والے ممکنہ علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

نائب صدر کا طیارہ لاپتا ہونے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔