اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لیکن لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے تھے، ایس ایچ او روات


ویب ڈیسک June 11, 2024
مقدمے میں جاوید شیخ سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

سینئر اداکار جاوید شیخ خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ۔ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے۔ پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں