سوات میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2024
رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا

رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا

مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں گرا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور سوار افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔   مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ اسپتال منتقل کیا۔

رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے طلباء اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔