ہدف جلد حاصل کرنا چاہتے تھے مگر پچ نے ساتھ نہیں دیا بابر اعظم

ٹیم کے لیے فتح بہت ضروری تھی، آئرلینڈ کے خلاف جیت کا سوچ کر میدان میں اتریں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک June 11, 2024
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کپتان نے کینیڈا کے خلاف جیت پر کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ فتح ضروری تھی، میچ جلد ختم کرنا چاہتے تھے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

کینیڈا کے خلاف 7 وکٹوں سے پہلی فتح حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت کو قومی ٹیم کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے اس کا سہرا بولرز کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے اچھی بولنگ کی اور بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کینیڈا کو 106 رنز تک محدود رکھا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم یہ ہدف 13.5 اوورز میں حاصل کرنا چاہتے تھے تاکہ رن ریٹ امریکا سے اچھا ہو مگر پچ مشکل ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کے لیے فلوریڈا کی کنڈیشنز نیویارک سے بہتر ہیں اور ہم آئرلینڈ کے خلاف جیت کا سوچ کر ہی میدان میں اتریں گے جبکہ تمام کھلاڑی فتح کے لیے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کیلیے 107 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی ٹیم نے 17.3 اوورز میں تینوں وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد رضوان 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں