دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی جوانوں کی  شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  ضلع کرم میں آئی اے ڈی دھماکے میں پانچ  فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس  کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید پڑھیے: ترقی کیلیے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا، چینی وزیر لیوجیان چاؤ

وزیراعظم نے  دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: آرمی چیف سے چین کے وزیر لیو جان چاؤ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔