پنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں گرفتار کارکنان ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جون 2024
رہا کیے گئے کارکنان (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

رہا کیے گئے کارکنان (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

 راولپنڈی: تحریک انصاف کے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے میں گرفتار کیے گئے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز گرفتار کیے گئے تمام کارکنان کو ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گرفتار کیے گئے ایم پی اے چوہدری نذیر کی ضمانت منظور کرلی گئی جبکہ گرفتار تمام کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور ہوگئیں جنہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

سول جج نوید اختر نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام کارکنان کو ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے درج کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔