- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سوگ ، پارلیمنٹ ہاؤس پر پرچم سرنگوں رہا
اسلام آباد: فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کومطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر بربریت بند کی جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف،ا ہلسنت و الجماعت اورمجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے دوران 800 سے زائد نہتے فلسطینی شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ طاقت کے نشے میں چور صیہونی فوج اسکول، مساجد اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔