ڈوپنگ کیس، ربادا کودوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

جنوبی افریقی فاسٹ بولر آج ہونیوالے آئی پی ایل میچ میں گجرات ٹائٹنز کیلیے دستیاب ہوں گے


ویب ڈیسک May 06, 2025

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو ڈوپنگ پر ایک ماہ پابندی کے بعد فوری طور پر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

 ربادا کا جنوری میں ایس اے 20 کے دوران منشیات  کے استعمال کی وجہ سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں یکم اپریل کو اس وقت معطل کیا گیا جب وہ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے آئی پی ایل کھیل رہے تھے۔

 3 اپریل کو وہ وطن واپس لوٹ گئے تھے، ان کی پابندی کی مدت 3 ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کی گئی جو اب مکمل ہوچکی ہے، اس وجہ سے انھیں فوری طور پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

کاگیسو ربادا منگل کو گجرات کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے  ڈرگ فری اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک ماہ پابندی کے دوران ربادا نے ممنوعہ اجزا سے دور رہنے سے متعلق آگاہی اور اصلاحی پروگرامز میں بھی حصہ لیا۔

مقبول خبریں