
کچھ دنوں سے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک وہیل ٹرینر، جیسکا ریڈکلف، اپنی ہی سدھائی ہوئی کلر وہیل کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی۔
ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ٹرینر کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ پانی میں جا گرتی ہے۔ بعض کلپس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہیل مچھلی اسے مکمل طور پر نگل لیتی ہے۔
Unbelievable! 😱 Jessica Radcliffe orca attack real video & Twitter viral! Dolphin Jessica accident original — is she alive? Orca attack deutsch & nachrichten!😢
— ICWMusic (@ICWMusic) August 11, 2025
Link🔗🦈 👇https://t.co/wTcHafIcaM pic.twitter.com/YyqpZ0r1xM
یہ چونکا دینے والا منظر دیکھ کر لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو شیئر کیا اور افسوس کا اظہار کیا، لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔
متعدد عالمی میڈیا اداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی جگہ حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتی، اور نہ ہی جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر دنیا میں موجود ہے۔ یعنی یہ پوری کہانی محض سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ایک من گھڑت تخلیق ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


















