بجلی صارفین سے اگست کے بلوں میں 16 ارب سے زائد اضافی وصولی

تنویر محمود راجہ  پير 22 ستمبر 2014
35 فیصد صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر ہی بل بھیجے گئے، تحقیقاتی کمیٹی  فوٹو؛فائل

35 فیصد صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر ہی بل بھیجے گئے، تحقیقاتی کمیٹی فوٹو؛فائل

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی اورنیپرا نے غیر قانونی طور پر سلیب میں تبدیلی کر کے بجلی کے صارفین سے ماہ اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں 16 ارب سے زائد کی اضافی رقم وصول کرلی ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق نیپرا نے سلیب میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن رواں مہینوں کے دوران نہیں بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہی کر دیا تھا لیکن چونکہ اس دوران بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے اور صارفین کے اوسط بل بھی کم آتے ہیں اسلیے اس اضافے کے اثرات موسم گرما میں عوام کے سامنے آنا شروع ہوئے۔بلوں میں اضافے کی وجہ سلیب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی بھی بتائی جاتی ہے کیونکہ ماہ رمضان میں دوسرے مہینوں کے مقابلے میں کم لوڈشیڈنگ کی گئی اور اس دوران ملک بھر میں بجلی کے استعمال کے اوقات بھی ہر جگہ ایک رہے اسلیے صارفین کو زیادہ بل ادا کرنے پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔