لڑکوں کا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا، پوزیشن ہولڈرز

اسٹاف رپورٹر  پير 27 اگست 2012
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،دوران امتحانات لوڈشیڈنگ نے تنگ کیا۔ فوٹو: فائل

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،دوران امتحانات لوڈشیڈنگ نے تنگ کیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: انٹرسال دوم پری میڈیکل کے امتحانات برائے2012کے پوزیشن ہولڈرز طلبانے کہا ہے کہ لڑکوں کا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتاجبکہ لڑکیوں کی ساری توجہ پڑھائی کی طرف ہوتی ہے اس لیے طالبات سبقت لے جاتی ہیں، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے دوران امتحانات میں لوڈشیڈنگ نے بہت تنگ کیا جس سے امتحانات کی تیاری متاثر ہوئی، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے پیر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے دوران اخبارنویسوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔

امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ثمینہ اسماعیل ہیرانی نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی تعلیم سرکاری اداروں سے بہتر ہے، میٹرک سرکاری بورڈ سے کیا اس لیے انٹر آغا خان بورڈ سے کرنے کے بجائے سرکاری بورڈ کوترجیح دی، ثمینہ اسماعیل کاکہناتھاکہ ان کا ڈاکٹر بننے کا ارادہ ہے، انھوں نے مزید کہا کہ طالبات پر رٹا لگانے کا الزام غلط ہے، طالبات کیلیے بھی الگ سرکاری میڈیکل کالج ہونا چاہیے، اس لیے بعض طالبات میڈیکل کالجوں کی تعلیم مخلوط ہونے کے باعث داخلہ نہیں لیتی، اس موقع پر دوسری پوزیشن ہولڈر کرن حمید نے کہا ہے کہ مخلوط تعلیمی نظام میں کوئی برائی نہیں، یہ نظام اعتماد پیدا کرتا ہے،

کرن حمید نے بتایاکہ ان کاماہر امراض قلب بننے کا ارادہ ہے، ان کاکہناتھاکہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور قتل و غارت گری ہے، پاکستان ہی میں رہ کر مل و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں مگر وہ ڈاکٹرز پسند نہیں جو مریضوں کو لوٹتے ہیں، تیسری پوزیشن

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔