ایس ایس پی کے بیٹے کو روکنے والے پولیس افسر کا تبادلہ

انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا، شاہزین کا شاہین فورس تبادلہ


فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایس ایس پی کے بیٹے کو فینسی نمبر پلیٹ پر روکنے والے پولیس افسر شاہزان شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے قیوم آباد چوکی انچارج سب انسپکٹر شاہزان شکیل عہدے سے ہٹا دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سب انسپکٹر شاہزان شکیل کا تبادلہ شاہین فورس ساؤتھ میں کر دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن پر چیکنگ کے دوران سب انسپکٹر کی پولیس افسر کے بیٹے سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔