- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ناصر جمشید کو نیچرل انداز سے کھیلنے کی ’’اجازت‘‘ مل گئی
لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اوپنر ناصر جمشید کونیچرل انداز سے کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
قبل ازیں انھیں وکٹ پر احتیاط سے وقت گذارنے کا کہا جاتا تھا جس سے کھیل پر اثر پڑا، اسی وجہ سے بھارت کیخلاف 2سنچریاں داغنے والے لیفٹ ہینڈر اگلے 18میچز میں محض2 ففٹیز ہی بنا سکے، زمبابوے کیخلاف بھی ان کے بیٹ سے رنز نہ اگلے تو ٹیم مینجمنٹ کو ہوش کے ناخن لینا پڑے، گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ کے دوران انھوں نے سابقہ فارم کی جھلک دکھائی، ناصر نے کھل کر اسٹروکس کھیلے، انھوں نے محمد حفیظ کی گیندوں کا کریز سے باہر نکل کر سامنا کیا، وہ پریکٹس کیلیے طلب شدہ نو آموز پیسرز کی بھی خوب پٹائی کرتے رہے، ایک ڈرائیو پر گیند اچھل کر بولر کو بھی جالگی تاہم خوش قسمتی سے چوٹ نہیں لگی۔
اس دوران شاہد آفریدی کی پُرفریب بولنگ نے بھی بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا، طویل سیشن کے دوران آل رائونڈر شروع سے آخر تک خاصے ہشاش بشاش نظر آئے،انھوں نے پہلے محمد حفیظ کو بولڈ کیا، چند مرتبہ گیند بیٹ کا کنارہ چھو کر نیٹ میں گئی، صہیب مقصود کی 2 بار وکٹیں اڑیں، وہ کئی مرتبہ بیٹ بھی ہوئے، آفریدی اپنی مہارت کا بھرپور لطف اٹھاتے اور بیٹسمینوں کو آئوٹ کرنے پر ’’واہ واہ لالہ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
ایک موقع پر انھوں نے محمد حفیظ سے کہا کہ آئوٹ ہوگئے تو کوئی بات نہیں ایک اننگز اور باقی ہے، مزید کوشش کرو۔ میلکم مارشل سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کے تصویر بنوانے کیلیے اصرار پر آفریدی راضی تو ہوگئے تاہم یہ چٹکلہ بھی چھوڑ دیا کہ آپ ویسٹ انڈین لگتے ہو یہاں کیسے آگئے؟ٹریننگ کے دوران عمر اکمل نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی مشق میں بھی خاصا وقت صرف کیا،بھرپور فارم اور فٹنس میں نظر آنے والے سہیل تنویر نے بولنگ کے بعد کوچ منصور رانا سے بیٹنگ بہتر بنانے کیلیے مشورے لیے،وہ انھیں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ سنگلز لینے کے گُر بھی بتاتے رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔