عابد شیرعلی بک بک بند کریں وہ خود بجلی چور ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جنوری 2014
ہم نے بجلی کی چوری روکنے کےلئے پیسکو کو 3 تھانے دے رکھے ہیں، پرویزخٹک  فوٹو: فائل

ہم نے بجلی کی چوری روکنے کےلئے پیسکو کو 3 تھانے دے رکھے ہیں، پرویزخٹک فوٹو: فائل

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے وزرا پر بجلی چوری کے الزام کے دفاع میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر ایسے برسے کہ اخلاق کا دامن ہی ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور کہا کہ عابد شیر علی بک بک بند کریں وہ خود بجلی چور ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق بجلی چوری کے معاملے پر سینہ زوری کررہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی چوری کا مسئلہ حل کرنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی یہاں آکر بک بک کرتے ہیں حالانکہ وہ خود بجلی چور ہیں، ہم نے بجلی کی چوری روکنے کےلئے پیسکو کو 3 تھانے دے رکھے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہاں بجلی چوری ضرور ہورہی ہے لیکن اس چوری میں پیسکو کے اہلکار خود ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسے کیسز پکڑے ہیں جس میں ملازمین کمرشل یونٹس کو کیش پر بجلی فروخت کرتے ہیں اور یہ پیسہ اپنی جیب میں ڈالتے ہیں جب کہ اس مد میں ضائع ہونے والے یونٹس لائن لاسز یا غریبوں کے خاطے میں ڈال دیئے جاتےہیں جسے یہ چوری کہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔